فیصل آباد.. فیصل آباد میںدھوبی گھاٹ اقبال پارک میں خواجہ حمید الدین سیالوی کی زیر صدارت تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے2ایم این اے اور3 ایم پی ایز نے استعفے دےنے کا اعلان کیا ہے۔ استعفے پیش کرنے والوں ایم این اے غلام بی بی بھرانہ اور ڈاکٹر نثار احمد جٹ ،ایم پی ایز میں نظام الدین سیالوی ،مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اعلان کیا کہ ہمار ے پاس 20بلدیاتی چیئرمینوں کے استعفے بھی ہیں۔ ان کے نام کانفرنس کے بعد میڈیا کو جاری کئے جا ئیں گے۔اگر رانا ثناءاللہ نے استعفیٰ نہ دیا تو 15ارکین اسمبلی کے استعفے مزید آرہے ہیں ۔