Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سرکہ اسٹیل سے بنی اشیاء کی صفائی کے لیے موثر

کچن میں استعمال ہونے والے اسٹیل کے برتن اور دیگرسامان کو مناسب صفائی کی ضرورت ہوتی ہے  ۔ چولھے ، اون اور برتن دھونے کے بعد سنک کی صفائی اگر نہ کی جائے تو کچن میلا اور بدنما معلوم ہوتا ہے. اور اگر یہ ہی چیزیں چمکدار اور صاف ستھری لگ رہی ہوں تو پورے کچن کی ہی شان بڑھ جاتی ہے۔اسٹیل سے بنی اشیاء اور خاص طور پر سنک کی صفائی کے لیے اسٹیل پر سرکے کا اسپرے کریں ۔ تھوڑی دیر بعد کسی صاف کپڑے سے جگہ کو پوچھ دیں ۔ اب کسی بھی تیل میں ایک صاف کپڑے کو بھگوئیں اور اس جگہ پر ملیں۔ اسٹیل نہ صرف صاف ہو جائے گی بلکہ چمکنے بھی لگے گی. 
 

شیئر: