کراچی ..پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال ہفتے کو لاہور میں پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے۔ پی ایس پی کے وفد میں سیکریٹری جنرل رضاہارون اور وائس چیئرمین افتخار رندھاوا شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ طاہرالقادری نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ملاقات کی دعوت دی تھی۔ مصطفی کمال نے ملاقات کی دعوت قبول کرتے ہوئے انہیںبھرپورتعاون کا یقین دلایااورکہاکہ پی ایس پی شروع د ن سے سا نحہ ل ٹاو¿ن پرواضح موقف رکھتی ہے۔ جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ شائع ہونے کے بعداب واضح ہوگیا کہ وزیراعلی شہبازشریف اوروزیرقانون راناثناءاللہ قتل وغارت گری کے ذمہ دار ہیں۔طاہرالقادری سے ملاقات میںماڈل ٹاون رپورٹ پر تفصیلی بات چیت اور اس کے مندرجات کا سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔