Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

الور میں گئورکشا کے نام پر پھر قتل

الور۔۔۔۔راجستھان کے شہر الور میں گزشتہ روزپولیس اور گائے اسمگلروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک اسمگلر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے رات میں گائے اسمگلر شہر سے گائیں لے جانے کی وارداتیں انجام دے رہے تھے۔ پولیس کی گشتی ٹیم نے ان اسمگلروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے ان کا تعاقب کیا جس پر جوابی فائرنگ ہوئی۔ موج پور ہاؤس کے قریب جنتا کالونی میں ہونیوالی جھڑ پ میں ایک اسمگلر ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ مرنے والے کے قبضے سے دیسی ساختہ پستول برآمد ہوا ۔

شیئر: