اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے عمل سے متعلق سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے تمام متعلقہ فریقوں کے مفاد میں ہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نظام کو پٹڑی سے اتارنا کسی سیاسی جماعت کے حق میں نہیں ۔ جو عناصر جمہوری نظام کو گرانا چاہتے ہیں وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت متعدد مسائل کے وجود اپنی آئینی مدت کامیابی سے پوری کررہی ہے۔ قبل از وقت الیکشن کی بات پر معروضی حالات دیکھ غور کر سکتے ہیں۔ اپنے سیاسی فائدے کے لئے اسمبلیاں چند ماہ پہلے بھی تحلیل کر سکتے ہیں لیکن ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ زدرداری نے پیپلز پارٹی کو تباہ کر دیا ۔اس کا جو حشر کیا ہے ، وہ اس کا جشن منا رہے تھے۔زرداری کو ڈانس نہیں، فاتحہ پڑھنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور طاہر القادری میں خاصی مماثلت ہے، ایک جیسے لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کو تو نظریئے کے مطلب کا بھی پتہ نہیں۔