Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

حوثی صنعاء میں بربریت پر اتر آئے، ہادی

عدن۔۔۔۔۔یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو خبردار کیا ہے کہ جنرل پیپلز کانگریس کے قائدین اور ان تمام رضاکاروں کی زندگی اور سلامتی کے ذمہ دار وہی ہونگے جنہیں گرفتار یا اغوا کیا گیا یا جنہیں صنعا میں نظر بند کیا جارہا ہے۔ یمنی صدر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ٹیلیگرام کرکے صنعاء میں حوثیوں کے فرقہ وارانہ تصرفات سے مطلع کردیا۔ عبدربہ ہادی نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ حوثیوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ ہادی نے ریاض میں برطانوی سفیر سے ملاقات کرکے یمنی عوام اور اس کی آئینی حکومت کی حمایت پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا اور القدس سے متعلق برطانوی وزیر اعظم کے موقف پر خراج تحسین پیش کیا۔

شیئر: