Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کنٹرول لائن ، جنازے پر فائرنگ،2افراد جاں بحق

  راولپنڈی .. کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو عباس پور سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرحدی گاوں پولس کاکوٹہ میں ایک جنازے میں شریک افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد اقبال کیانی اور محمد شوکت کیانی شامل ہیں ۔ شوکت کیانی پاک فوج میں صوبیدار تھا جو چھٹیاں گزارنے گھر آیا تھا۔گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ایک خاتون بھی زخمی ہوئی جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ پاک فوج نے ہندوستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔

شیئر: