Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

صدر ممنون سے اردگان کا ٹیلی فونک رابطہ

  اسلام آباد...ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر ممنون سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر نے کے امریکی فیصلے پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے کہاکہ اس فیصلے سے مشرق وسطیٰ کے امن اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ اردگان نے کہاکہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک جس کا دارالحکومت 1967کی سرحدوں کے تحت مشرقی بیت المقدس ہو مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ ترک صدر نے ایران ،سعودی عرب ،قطر،ملائیشیا ،تیونس اور سوڈان کے رہنماوں سے بھی رابطے کئے ہیں۔

شیئر: