ٹرمپ کے اعلان پر یورپی یونین کا اظہار تشویش
ریاض ....یورپی یونین نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ یورپی یونین میں امور خارجہ کی عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ فیصلے کے امن امکانات پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ فریقین کی امنگوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔ مذاکرات کے ذریعے القدس کے مستقبل کا فیصلہ کرنا مناسب ہوگا۔