Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرلیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تاریخی خطاب میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کیا جائے۔ 
مزید پڑھیں:بیت المقدس میں اسرائیل اور امریکہ کے پرچم لہرادیئے گئے
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں ہماری پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے تمام سرکاری ادارے اور وزارتیں بیت المقدس میں ہیں۔ امریکہ خطے میں امن وسلامتی کا داعی ہے۔
القدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے پر آپ کیا کہتے ہیں، کلک کریں
 

شیئر: