Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

لسانی نعروں پر سیاست کی جا رہی ہے،عمران خان

بنوں... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مرکزمیں ہماری حکومت ہوگی ۔3500ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع ہوتا ہے۔ہمارا خرچہ 5ہزار ارب روپے ہے۔اگر وزیراعظم بن گیا تو 8 ہزارارب روپے قوم کو اکٹھے کرکے دکھاوں گا۔بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری امید نوجوانوں سے ہے۔پاکستان میں تحقیق کے میدان میں کام نہیں ہورہا ۔ہمیں اس پرتوجہ دینی چاہیے۔تحقیق کے فقدان سے بہت پیچھے رہ گئے ۔ دیگر ممالک نے تعلیم اور انسانوں کی فلاح پر رقم خرچ کی۔ صرف سنگا پور یونیورسٹی کا بجٹ پاکستان کے پورے بجٹ کے برابر ہے۔مرکز میں حکومت ملے گی تو تعلیم اور صحت پر رقم خرچ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک اس لئے عظیم نہیں بنا کیونکہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا۔ ملک میں پختون، اردو بولنے والوں کے نام اور جاگ پنجابی جاگ کے نعرے سے سیاست کی جارہی ہے۔ ہمارے خرچوں اور آمدنی کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے۔ وفاقی حکومت پیسے اکٹھے نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے۔دریں اثناء عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہوجانا چاہئیے۔

شیئر: