Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

تحریک انصاف کا غرور توڑ دیا،خورشید شاہ

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت تحریک انصاف کا غرور توڑدیا ۔پیپلزپارٹی کے جیالوں کے لئے پریڈ گراونڈ چھوٹا پڑگیا ۔ہمارے آدھے لوگ گراونڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ، جہلم، لالہ موسیٰ ،آزادکشمیر اور اٹک کے جلوس ٹریفک جام کے سبب نہیں پہنچ سکے۔ 40سے 50ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پر تھے جو جلسہ گاہ نہیںپہنچے۔ انہوںنے کہاکہ ویژن اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ بلاول اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کیلئے عدالتوں کا رویہ اور قانون الگ، پنجاب کے لئے الگ ہے۔ شریف خاندان کے خلاف سنگین مقدمات ہیں۔کوئی گرفتاری ہوئی اور نہ کسی کا نام اسی سی ایل میں ڈالا گیا۔ سپریم کورٹ کے لئے امتحان ہے اب دہرا معیار نہیںچلے گا ۔

شیئر: