Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لیونل میسی کا مجسمہ توڑدیا گیا

بیونس آئرس: بیونس آئرس میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالرلیونل میسی کا مجسمہ دوسری بار توڑ دیاگیا۔اس مرتبہ ارجنٹائنی ہیروکامجسمہ گھٹنوں پر سے توڑ دیاگیاہے۔ ستون سے جڑے میسی کے جوتے اب بھی مجسمہ توڑنے والے گینگ کاپیچھاکررہے ہیں جبکہ ٹوٹاہواجسم زمین پرگرگیاہے اور ابھی وہیں پڑاہواہے۔ یہ مجسمہ 2016ءمیں میسی کی ریٹائرمنٹ کااعلان کرنے کے بعدلگایاگیاتھا،جب وہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد کچھ وقت کیلئے قومی ٹیم سے باہرہوگئے تھے ۔اسی مجسمے کوپہلی بار شرپسندوں کی جانب سے اسی سال جنوری میں توڑا گیاتھا۔ اس وقت بارسلوناکے اسٹارکھلاڑی کے مجسمے کو درمیان سے توڑدیاگیاتھا۔

شیئر: