Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

عوام سازشیوں کو لگام ڈالیں گے ،مریم اورنگزیب

  راولپنڈی...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی حکومت اور اداروں کے خلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔ عمران خان الزامات لگانے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بات کریں۔ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے والا مفرور شخص قوم کے سامنے کیسے جواب دے گا۔ قوم پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو 2018 میں لگام ڈالے گی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے زیرولوڈشیڈنگ پاکستان کااعلان کردیا ۔ گزشتہ 4سال میں بجلی کی ریکارڈ پیدوار ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں کارخانے لگائے جارہے تھے تو ایک شخص کنٹینر پرکھڑا گالیاں دے رہاتھا ۔ عمران خان اب بھی حکومت اور اداروں کے خلاف منفی سیاست کررہے ہیں ۔ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج پشاور میں میٹروکی بات کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے کبھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کیا ۔ پارلیمنٹ میں جب بھی قانون سازی ہوئی تحریک انصاف غائب رہی ۔انہوںنے کہاکہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا ۔مریم اورنگزیب نے کہ اکہ محمدنوازشریف نے تمام تررکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رکھا۔ قوم سے کئے گئے تمام وعدے وقت سے پہلے پورے کئے ۔ پاکستان دہشتگردی سے بھی مکمل نجات حاصل کرلے گا۔

شیئر: