Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،مسعود خان

  واشنگٹن... صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔واشنگٹن میں کمیونٹی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔امریکہ سمیت دنیا بھرمیں کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا ہے۔نئی دہلی کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔مسئلہ کشمیرکے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی عالمی برادری تک رسائی کےلئے واحد خودمختارآواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ تنازع کے حل کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرے۔ عالمی برادری کو بھی سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ںنے کہا کہ کشمیری ہند سے آزادی کے حصول کے لئے سیاسی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی مستقبل اور ریاستی الحاق کے لئے قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔

شیئر: