پشاور...پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر برقع پوش دہشت گردوں کے حملے کے بعد شہر بھر میں ناکوں پرخواتین پولیس اہلکار تعینات کر دی گئیں۔ خواتین پولیس اہلکار علاقہ غیر سے آنے والی خواتین کی شناخت اور چیکنگ کے لئے تعینات ہیں۔پشاور میں اسنیپ چیکنگ میں پہلی مرتبہ خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔دریں اثناء خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے زرعی ڈائریکٹوریٹ میں دہشت گردی کے وا قعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی پالیسی اور امن وامان کے حوالے سے حکمت عملی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کی نشاندہی بھی کی جائے۔