Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

دیوریا۔۔۔۔اترپردیش میں دیوریا کے کھوکھندو علاقے میں باراتیوں سے بھری جیپ درخت سے ٹکراگئی ۔جیپ میں سوار 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 6شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نریاؤں کے گھنشیام چوبے کی بارات صدر کوتوالی علاقے کے رام ناتھ محلے میں آئی تھی۔ بارات میں شامل کچھ لوگ دیر رات جیپ سے واپس جارہے تھے کہ کھوکھندو علاقے میں جیپ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر درخت سے ٹکراگئی جس سے شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

شیئر: