Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

راشد محمود بٹ کی دعوت پر سیرت النبیﷺ پروگرام

 اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کو سب سے بڑا معجزہ قرآن عطا فرمایا جو مکمل ضابطہ حیات ہے،محمود باجوہ
* * *  رپورٹ وتصاویر: ذکاء اللہ محسن۔ ریاض* * *
    ریاض:- ریاض میں سیرت النبی کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام اوورسیرز پنجاب ایڈوائزری کونسل کے ممبر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر راشد محمود بٹ نے کیا ۔اس موقعہ پرکمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمد باجوہ نے کہا کہ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے آخری نبی کی امت میں پیدا کیا ہے۔ اللہ نے اپنے پیغمبر کو سب سے بڑا معجزہ قرآن عطا فرمایا جو کہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔
ً    راشد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ اگر ہم نبی پاککے اسوہ حسنہ کو دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے عمل سے دین کو پھیلایا،غریبوں و مسکینوں کی دلجوئی کی، ان کو کھانا کھلانے کی تلقین کی، ہمسائے کے حقوق سے روشناس کروایا،اخلاق پر زور دیا اور مسلمان کو دوسرے مسلمان کا بھائی قرار دیا ۔
    مخدوم امین تاجر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولکے ذریعے ہم مسلمانوں  پر بڑی عنایات کی ہیں۔ نماز، روزہ، زکاۃ، حج جیسے ارکان دئیے ۔بحیثیت مسلمان ہمیں نماز کو اپنانا چاہئے تاکہ اپنے پرودگار کا شکر ادا کر سکیں اور برائیوں سے بچ سکیں۔
    تقریب میں پاکستان کے معروف نعت خواں اعظم چشتی کے شاگرد استاد محمد اصغر چشتی نے گلہائے عقیدت پیش کیے جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر سعید وینس اور حافظ بلال نے بھی نعت شریف کی سعادت حاصل کی۔

شیئر: