Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جمالی اور رضا ہراج کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد...مسلم لیگ(ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔ میرظفراللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے کہا کہ پو ری جماعت سیسہ پلائی دیوار کی طرح محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف آج بھی ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو متحرک کر نے کےلئے مسلم لیگ(ن) عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی ۔ بھرپورتیاری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مزید بتایا کہ اجلاس میں حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دی گئی ہے۔

شیئر: