Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس

 
لاہور:وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے بھی کلیئرنس دے دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کےلئے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کی درخواست کر رکھی تھی۔پاکستان الیون اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین میچ 10 اور 12 جنوری تک لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون میں انگلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف 2018ءمیں ہی ورلڈ ہاکی لیگ بھی کروائے گی۔
 

شیئر: