اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تحریک انصاف کے سابق صدر اور بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے پیر کو پنجاب ہاوس میں ملاقات کی ۔نو ازشریف نے گرم جوشی سے انہیں گلے لگایا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سعد رفیق ،مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ نوازشریف نے جاوید ہاشمی کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی ن لیگ میں واپسی کا اعلان ملتان کے جلسے میں کریں گے۔