Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

جدہ: ہیروئن سمیت ڈرائیور گرفتار

جدہ.... گشتی سیکیورٹی فورس نے جدہ کے الفیصلیہ محلے سے ہیروئن استعمال کرنے والے ایک عرب ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس گشت پر تھی۔ اسے الفیصلیہ محلے میں ایک ڈرائیو رکار میں بیٹھا نظرآیا ۔ اس کے چہرے سے گھبراہٹ عیاں تھی۔ شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ہیروئن اور انجکشن برآمد ہوا۔ عرب ڈرائیور کو ضبط شدہ ہیروئن کیساتھ گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے سپر د کردیاگیا۔

شیئر: