Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

ڈو مور کا وقت گزر چکا،خواجہ آصف

  اسلام آباد... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈو مو کا وقت گزر چکا۔ افغان سر زمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ بتائے اس کی پالیسی سے دہشت گردی میں اضافہ ہو ا یا کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی برقرار رہی تو خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ 16 سال سے ا مریکی فوج افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکی ۔ واشنگٹن کو الزام تراشی کے بجائے اپنے اقدامات پر وضاحت دینی ہو گی۔ افغانستان کے لئے پاکستان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ بھی برداشت کیا۔ افغانستان میں امن کے لئے خطے کے مفادمیں اقدامات کئے۔ امریکی وزیردفاع کادورہ پاکستان امن سے متعلق اہم ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پیرکو پاکستان پہنچیں گے۔ ایک روز دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر دفاع خرم دستگیر سے ملاقات کریں گے۔ علاقائی سلامتی اوردوطرفہ امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ افغا ن مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت ہو گی۔ وزیر دفاع کی حیثیت سے جیمز میٹس کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

شیئر: