Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

اردو نیوز کی خدمات قابل تحسین ہیں، امجد صدیقی

معذوروں کے عالمی دن پر انٹرویو کی اشاعت اقوام متحدہ کے احترام کی غماز ہے
ریاض (جاوید اقبال) ریاض کے معروف صنعتکار امجد پرویز صدیقی نے معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اردو نیوز میں ان انٹرویوز کی اشاعت کو انتہائی قابل ستائش اقدام قرار دیتے ہوئے روزنامے کی ٹیم کو مبارکبا ددی۔ امجد پرویز صدیقی جو 1981 ء میں ایک ٹریفک حادثے میں معذور ہوگئے تھے ، کہا کہ متنوع موضوعات کا انتخاب کرکے اردو نیوز خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی صحیح رہنمائی اور ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے قومی دنوں پر اس کے خصوصی ایڈیشن دیدہ زیب ہوتے ہیں ۔ معذوروں کے عالمی دن پر ان کے انٹرویو کی اشاعت اقوام متحدہ کیلئے ادارے کے احترام کی غماز ہے۔ 
 

شیئر: