لاہور...مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔ دونوں کمیٹیوں کے صدر نواز شریف ہوں گے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 27 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ ارکان میں وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ آصف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، مشاہد اللہ خان، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ مریم نوازاور حمزہ شہباز کو پہلی مرتبہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔سینٹرل ورکنگ کمیٹی 109 ارکان پر مشتمل ہو گی جس کے چیئرمین راجا ظفر الحق ہوں گے۔ اقبال ظفر جھگڑا سیکریٹری جنرل، احسن اقبال ڈپٹی سیکریٹری جنرل، پرویز رشید سیکریٹری خزانہ، سردار یعقوب ناصر اور نواب زادہ چنگیز مری سینئر نائب صدور، سلیم ضیا ءنائب صدر، صلاح الدین تر مذی اور عبد القادر بلوچ اسٹنٹ سیکریٹری جنر ل اور مشاہد اللہ خان ورکنگ کمیٹی کے سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پارٹی صدر نواز شریف نے کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے ۔