Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

شہد خشک اور پھٹے ہونٹوں کا بہترین حل

سردیوں میں جلد کو پانی اور موسچرائزر کی مناسب مقدار نہ ملنے کے سبب جلد خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے۔ ہونٹ چونکہ جلد کا حساس اور نازک حصہ ہیں لہذا وہ سردیوں کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔گرم پانی ، سوپ اور گرین ٹی کا استعمال موسم سرما میں مطلوبہ مقدار میں ہائیڈریشن کے حصول کے لیے اہم ہے ۔
مزید پڑھیں:اصلی شہد کی پہچان کیا ہے؟
اس کے علاوہ پھٹے ہوئے اور خشک ہونٹوں کو تروتازہ اور خوبصورت بنانے کے لیے شہد ایک بہترین حل ہے ۔ شہد میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے علاوہ وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو خشک اور متاثرہ خلیات کو نمی فراہم کرتا ہے۔ اگر شہد کو چینی کے اسکرب ، لیموں کے رس ، گلیسرین یا عرق گلاب میں مکس کر کے ہونٹوں پر لگایا جائے تو یہ  ہونٹوں کی نرمی ، تازگی اور دلکشی میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔
 
مزید پڑھیں:بلیک جیکٹ سردیوں میں فیشن ٹرینڈ

شیئر: