Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

چینی ثقافت کے فروغ کیلئے نالج کور میں رنگا رنگ تقریب

سعودی چینی عہدیداروں کی شرکت، چینی وزیر کا اظہار مسرت
ریاض ( ذکاء اللہ محسن)چائنا کلچر کو فروغ دینے کے لئے نالج کور میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہزادہ عبدالعزیز بن متعب کے علاوہ چین سے فیڈریشن آف لٹریسی آرٹ اور کلچر کے ڈپٹی منسٹر zuo zhongyiنے شرکت کی۔ شہزادہ عبدالعزیز بن متعب کا کہنا تھا کہ چین سعودی دوستی نئی سمت اختیار کر رہی ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں۔ چین کی ترقی کا سفر یقینی طور پر قابل ستائش ہے، سعودی عرب چین اوراس کے عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔چین کے ڈپٹی منسٹر zuo zhongyi کا کہنا تھا کہ جس طرح سعودی گورنمنٹ چین کے بارے میں دوستی کے جذبات رکھتی ہے بالکل اسی طرح چین بھی سعودی عرب کو اپنا قریبی دوست تصور کرتا ہے اور یقینی طور پر دونوں ملک مستقبل میں ملکر تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے، اور جس طرح سعودی عرب میں چین کے کلچر کی مناسبت سے پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ایم او یو پر بھی دستخط ہو چکے ہیں اس سے دونوں ملکوں کے عوام بھی قریب آئیں گے اور آپسی رشتے مزید مضبوط ہونگے۔چین وزیر نے شہزادہ عبدالعزیز بن متعب سمیت نالج کور کے چیئرمین عامر شہزاد، عمران اسماعیل، مجیب الحق شکیل احمد کیانی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کی بدولت شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

شیئر: