Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ رہنما گھر پہنچ گئے

لاہور...مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی ایک ماہ بعد اچانک گھر پہنچ گئے۔ انہیں واپڈا ٹاون سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔خاندانی ذرائع نے سید ناصرعباس شیرازی کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی۔ چھوٹے بھائی علی شیرازی کےمطابق ناصر شیرازی گذشتہ شب خود گھرپہنچے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔و اضح رہے کہ ناصر شیرازی کی بھائی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو 7 دن میں بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: