Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سعودی عرب پر میزائل حملے پر تشویش ہے ،پاکستان

  اسلام آباد..پاکستان نے سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاعات پرتشویش کااظہارکیاہے۔جمعہ کو ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاکہ پاکستان میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سعودی فورسزکی طرف سے میزائل کو تباہ کرنے اورانسانی جانوں کاضیاع ہونے سے بچانے کے لئے کی گئی بروقت کارروائی کوسراہتاہے۔ترجمان نے برادر ملک سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی مکمل حمایت اوریکجہتی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ یمن میں حکومت مخالف فورسز سعودی عرب پر حملوں سے باز رہیں۔

شیئر: