Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
تازہ ترین

حرم میں پاکستانی کا اقدام خود کشی

مکہ مکرمہ۔۔۔۔ایک پاکستانی معتمر نے حرم شریف میں زینے سے چھلانگ لگاکر خود کشی کی کوشش کی۔35سالہ پاکستانی کو ہلال احمر کے کارندے اجیاد جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے گئے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ ابتدائی ایکسرے سے پتہ چلا ہے کہ پاکستانی معتمر کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ یہ واقعہ شاہ فہد والے توسیعی حصے میں پیش آیا ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حرم شریف میں موجودزائرین  پاکستانی کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

شیئر: