اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے زرعی یونیورسٹی پشاورمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی اصلاح کے بعد پختونخوا کونشانہ بنانا آسان نہیں۔ وا قعہ کے حقیقی ذمہ داروں تک رسائی کیلئے جامع تحقیقات کی جائیں۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ12 رببیع الاول پرخونریزی کرنے والے انسانیت اور اسلام دونوں کے دشمن ہیں۔ رحمة العالمین کی ولادت کے باسعادت دن سفاکیت کا منصوبہ بنانے والے حقیقی دشمن ہیں۔انہوں نے دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے فوری جوابی کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔عمران خان نے صوبائی حکومت زخمیوں کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہو لتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔