Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

واٹس ایپ پر یوٹیوب وڈیوز دیکھنے کے لئے نئی اپ ڈیٹ

آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دو نئی اپ ڈیٹس جاری کردی گئی ہیں۔ اب صارفین بات چیت کے دوران ہی یوٹیوب وڈیوز کو دیکھ سکیں گے اور ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں شفٹ ہونے کے دوران بھی وڈیو بند نہیں ہوگی بلکہ پکچر ان پکچر موڈ کے ذریعے چلتی رہے گی۔
اس کے علاوہ وائس میسج بھیجنے کے دوران ریکارڈنگ بٹن کو مسلسل ہولڈ کرنے کی بجائے اسے لاک کر کے چھوڑ سکیں گے۔ نئی اپ ڈیٹس کو ایپ اسٹور میں ڈاون لوڈ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نئی اپ ڈیٹ پر کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین وائس کال اور وڈیو کال کے مابین کال ختم کیے بغیر ہی سوئچ کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا جعلی ورژن، ہزاروں صارفین بےوقوف بن گئے

شیئر: