Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

آنر وی 10 اسمارٹ فون لانچ

ہواوے کے برانڈ آنر کی جانب سے آنر وی 10 اسمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔فون میں 5.99 انچ فل ویو ڈسپلے ، ہائی سلیکون کرن پراسیسر اور اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم  دیا گیا ہے۔آنر وی 10 کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل لائٹ فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا آر جی بی سینسر اور 20 میگا پکسل کا منوکروم سینسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔
 فنگر پرنٹ سینسر کو ہوم بٹن میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3750 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اسکا ٹاک ٹائم 23 گھنٹے ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2699 یان ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2999 یان اور  6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 3499 یان ہے۔
فون کو فی الحال صرف چائنہ میں لانچ کیا گیا ہے اور دنیا بھر میں اسے 5 دسمبر سے فروخت کیا جائے گا۔

 

شیئر: