Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

شہید لیفٹنٹ ارسلان کے والد انتقال کرگئے

  راولپنڈی ... پاک فوج کے شہید لیفٹنٹ ارسلان عالم کے والد مری میں انتقال کرگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اب شہید کے گھر میں کوئی مرد نہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی صرف جوان ہی نہیں ان کا خاندان بھی دے رہا ہے۔ پاک فوج جوانو ں کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتی ہے۔ شہدا کے خاندان کی بھی اسی طرح عزت کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹنٹ ارسلان عالم 2ماہ قبل خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی عمر22برس تھی۔

شیئر: