Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

شاہد خاقان روس آج جائینگے

اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو روس جائیں گے ۔ وزارت خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس روس کے شہر سوچی میں ہو گی ۔ وزیراعظم کو کانفرنس کی دعوت انکے روسی ہم منصب نے دی ہے ۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ جون میں پاکستان کو ایس سی او تنظیم کی باضابطہ رکنیت ملنے کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے ۔ ایس سی او تنظیم کے اراکین میں پاکستان، چین، روس، ہند، قازقستان ، کرغیزستان اور ازبکستان شامل ہیں ۔ مبصر ممالک میں ایران، افغانستان ،روس اور منگولیا شامل ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق شاہد خاقان عباسی روسی وزیراعظم کی جانب سے شرکاءکے اعزاز میں دعوت شرکت کرینگے۔ اس کے بعد سربراہی اجلاس سے وزیراعظم خطاب کرینگے ۔ سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم کئی ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ 

شیئر: