Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

ہاسٹل کے طلبہ کو گانا ہوگا روزانہ قومی ترانہ

جے پور۔۔۔۔۔راجستھان کے محکمہ سماجی انصاف اور امپاورمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے سبھی800سرکاری ہاسٹل میں قیام پذیر طلبہ کو روزانہ قومی ترانہ گانا ہوگا۔محکمہ سماجی انصاف کے ڈائریکٹر سمت شرما نے کہا کہ اس کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدد سے چلنے والے ہاسٹل میں قومی ترانے کا اہتمام کیا جائیگا۔ طلبہ کوروزانہ 7بجے قومی ترانہ گانا ہوگا ۔واضح ہوکہ راجستھان میں جے پور میونسپل ملازمین کو پہلے ہی روزانہ قومی ترانہ گانے کا حکم دیا جاچکا ہے۔
 

شیئر: