Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

میزائلوں کا رخ امریکہ کی جانب ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ ۔۔۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے اپنے میزائل امریکہ کی سمت چلانے کے لیے نصب کیے ہیں لہٰذا دیگر ملکوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ شمالی کوریا کی سپریم پیپلز کونسل کے نائب سربراہ ری جونگ ہائک نے کہا ہے کہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں اور میزائلوں کا رخ امریکہ کی جانب ہے۔انہوںنے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے ہتھیاروں کے ذریعے ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے پر امریکی بالادستی کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔شمالی کوریا کے حکام بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں امریکہ کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش نظر اسے  اپنے دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: