انقرہ ۔ ۔۔ ترکی نے استغاثہ کے 3 وکلاء کیخلاف انٹرپول سے رابطہ کیا ہے ۔دفتر استغاثہ نے ان تینوں کی گرفتاری کے لیے انٹرپول میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ ان میں سے2 وکیل جرمنی میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے دسمبر 2013ء میں ترک صدر رجب طیب اردوگان کے قریبی سیاستدانوں اور تاجروں کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کی تھیں۔