بیجنگ ...گوادر بندرگاہ اورگوادر فری زون پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ سی پیک ترقیاتی منصوبوں میں پاکستان کے مفاد کو مکمل طور پر مقدم رکھا ہے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے گوادر بندرگاہ سے حاصل ہونے والی رقم کا 9 فیصد سے زائد اور گوادر فری زون سے حاصل ہونے والی رقم کا 15 فیصد پاکستان کو دینے سے اتفاق کیا ہے۔چائنہ اوور سیزپورٹس ہولڈنگ کمپنی نے گوادر بندرگاہ اور گوادر فری زون کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے اب تک 27 کروڑ ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے ان میڈیا اطلاعات کو سختی سے مسترد کردیا کہ گوادر بندرگاہ کی 91 فیصدآمدن جو اقتصادی راہداری کا حصہ ہے چین کی ملکیت ہے۔