Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

عمرے سے واپس آنیوالا خاندان حادثے کا شکار

  کراچی ... جامشورو کے قریب پیر کی صبح ایم نائن نوری آباد موٹر وے پر مسافر وین اور ٹرالر کے تصادم میں ایک خاندان کے 8 افرادجاں بحق ہوگئے۔4 خواتین شامل ہیں۔عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آنیوالا خاندان کراچی سے نوشہرو فیروز جا رہا تھاکہ وین کو راستے میں ٹرالر نے ٹکر ماردی۔ وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور دوسرے ٹرالر سے جاٹکرائی۔ 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے 2 زخمیوں کو سول اسپتال حیدر آباد منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایم ایس پڈعیدن اسپتال ڈاکٹر غلام مصطفی تنیو کی فیملی کے افراد ہیں جو عمرے سے واپس آرہے تھے۔ 

شیئر: