Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سرکاری اسپتال میں ایشیائی مکینک ڈینٹل لیب کا نگراں

 ریاض..... ایک سرکاری اسپتال معاون مکینک کو ڈینٹل ٹیکنیشن کے طور پر ملازم رکھے ہوئے ہے۔ یہ اسپتال وزارت صحت کے ماتحت نہیں ہے ۔ اس کے کارڈ پر دانتوں کے ٹیکنیشن کا پیشہ تحریر ہے۔ سبق ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے کو اس حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک ایشیائی کارکن کا اصل پیشہ اصلاح و مرمت کرنے والے معاون مکینک کا ہے تاہم وہ ایک سرکاری اسپتال میں ڈینٹل لیب کے نگراں کے طور پر کام کررہا ہے۔ یہ اسپتال وزارت صحت کے ماتحت نہیں ہے۔ ایشیائی کی ملازمت پر 20 برس گزر چکے ہیں۔ کئی سعودی ماہرین اس کی ماتحتی میں ہیں ان میں وہ بھی شامل ہیں جو 13 برس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی شامل ہیں۔ 

شیئر: