Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

پاکستان ہاکی کے گول کیپر عمران بٹ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

 
لاہور: ہاکی گول کیپر عمران بٹ کیلئے مشکل وقت ٹلنے کا امکان ہے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کے تربیتی کیمپ میں عمران بٹ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا۔ فٹنس بہتر ہوئی تو ٹیم میں بھی شامل کر لئے جائیں گے۔ گول کیپر عمران بٹ نے رواں سال فروری میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید پر سنجیدہ الزامات لگائے اور کہا کہ گرین شرٹس ان کی کوچنگ میں جیتنے کی بجائے تنزلی کا شکار ہوگی۔ میڈیا میں عمران بٹ کی بیان بازی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھی گئی۔ اس کے بعد گول کیپر کسی تربیتی کیمپ میں جگہ بھی نہیں بنا سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم کی شکست کے بعد خواجہ جنید کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شکست کے بعد ہاکی فیڈریشن نے عمران بٹ کو تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے لئے اگلا ٹورنامنٹ کامن ویلتھ گیمز جس کا میلہ آئندہ سال 5 اپریل کو شروع ہوگا۔ 10 دسمبر سے نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ شروع ہونی ہے جس کے بعد کامن ویلتھ گیمز کے لئے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ 

شیئر: