Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026

جیل میں قیدی کی شادی

 ریاض .... الباحہ جیل کے قیدیوں نے اپنے ایک ساتھی کی شادی تقریب دھوم دھام سے کی۔ دلہن ، اسکے سرپرست اور متعدد رشتہ دار تقریب میں شریک ہوئے۔ 40ہزار ریال مہر مقرر کیا گیا۔ جیل انتظامیہ اور مذہبی امور کے ادارے کے درمیان تال میل پر نکاح جیل میں ہی ہوا۔ قیدی منشیات کے کیس میں 4برس قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ ایک برس مکمل ہوچکا ہے۔
 

شیئر: