Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

چند گھریلو ٹوٹکے

لکڑی کی میز، کرسی یا دیوار پر کھرونچیں، اور خراشیں پڑجاتی ہیں۔ ایک سالم اخروٹ لیجیے اور اسے توڑے بغیر ان کھرونچوں اور خراشوں پر رگڑنا شروع کردیں۔اخروٹ کے سخت چھلکے میں بھی تیل ہوتا ہے، یہ تیل ان خراشوں میں بھر جائے گا اور فرنیچر چمک اٹھے گا۔ 
اخبار کے ریشے ٹشوپیپر کی نسبت زیادہ گنجان ہوتے ہیں، لہٰذا گندے اور دھندلے شیشوں کو اگر اخبار سے صا ف کیا جائے تو نہ صرف ان پر جما ہوا گردوغبار دور ہوجاتا ہے بلکہ یہ شیشوں کی نمی کو جذب کرکے انھیں خوب چمکا دیتا ہے۔ 
مزید پڑھیں: اگر سر میں ایکنی یا خارش ہو تو
نالی بند ہوجانے پر باورچی خانے میں پانی بھر جاتا ہے اورکام میں دشواری ہوتی ہے۔ اس پریشانی سے نجات پانے کے لیے سوڈابائی کاربونیٹ کی ایک پیالی نالی میں ڈال دیں اور اس کے بعد ایک پیالی سرکہ اس پر ڈال دیں۔ 5 منٹ کے بعد نالی میں کھولتا ہوا پانی ڈال دیں۔ نالی بالکل صاف ہوکر کھل جائے گی۔ 
کپڑوں پر استری پھیرتے وقت دہری محنت کرنی پڑتی ہے۔ کپڑے کی شکنیں آگے اور پیچھے دونوں طرف سے دور کرنی پڑتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے استری والی جگہ پر ایلومینیم کی ایک شیٹ رکھ کر استری کریں۔ کپڑے کی شکنیں بیک وقت دونوں طرف سے دور ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں: حیدرآباددی چٹنی کیسے بنایں ؟
 

شیئر: