ٹرمپ سے اردوگان سے ٹیلیفونک رابطہ
انقرہ۔۔۔ترک صدرطیب اردوگان کا امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پررابطہ ہوا ہے۔ترک صدر کے ترجمان کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دہشتگردی، داعش، گولن نیٹ ورک اور کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف مل کرلڑنے پر اتفاق کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے شام میںکر دملیشیا کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے،اسکے علاوہ شام کی صورتحال، باہمی تعلقات اور سوچی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھر وائٹ ہا ئوس کی جانب سے بڑا مبہم بیان جاری کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ترک صدر پر واضح کر دیا کہ امریکہ کی جانب سے شام میں تمام شراکت داروں کے ساتھ فوجی تعاون ایڈجسٹ کیا جا رہاہے۔اسی طرح وائٹ ہائوس کے بیان میں کردستان ورکرز پارٹی، کر دملیشیا یا گولن نیٹ ورک کے نام کی بجائے یہ کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان امریکہ سے اسلحے کی خریداری پر گفتگو کی گئی۔