Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

اردوگان نے بشار الاسد سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

انقرہ۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردوگان نے شامی صدر بشار الاسد سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ روس سے وطن واپسی پرانہوںنے کہا کہ دمشق حکومت سے مذاکرات کے راستے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے ۔ ترک صدر کے مطابق سیاست کے دروازے آخری لمحے تک کھلے ہوتے ہیں۔ماضی میںاردوگان بشار الاسد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے مطالبات کرتے رہے تھے تاہم اردوگان اور روس کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد ان کے موقف میں لچک دیکھی جا رہی ہے۔
 
 

شیئر: