Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر میں تامل زبان کے لئے سپورٹ شامل

مائیکروسافٹ نے اپنے ٹرانسلیٹر میں تامل زبان کو بھی شامل کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے بدھ کے روز سامنے آیا۔مائیکرو سافٹ آفس 365 استعمال کرنے والے صارفین اب تامل زبان کو لکھ اور ٹرانسلیٹ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ بنگ ٹرانسلیٹر کے ذریعے بھی تامل زبان کو ٹرانسلیٹ کیا جا سکے گا۔ تامل زبان سمجھنے والے صارفین کسی اور زبان میں کی جانے والی بات کو ریکارڈ کرکے اسکا تامل ترجمہ دیکھ سکیں گے مزید یہ کہ صارفین کسی بھی مینو کارڈ ، اشارے یا تامل زبان میں لکھے گئے پمفلٹ کی تصویر کھینچ کر اسکا ترجمہ بھی جان سکیں گے۔تامل کے علاوہ مائیکروسافٹ ہندی اور بنگالی زبان کو بھی ترجمہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
 

شیئر: