Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

فیصل آباد میں5 دہشت گرد ہلاک

فیصل آباد... فیصل آباد میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر فائرنگ کی گئی۔جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرارہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ فیصل آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

شیئر: