Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بلیک فرائیڈے پر خاتون کو آئی فون کی جگہ آلوکا ڈبہ آگیا

 ملواکی.... ملواکی میں بلیک فرائیڈے کے موقع پر ایک خاتون کو اس وقت پاگل بنادیا گیا جب اس نے آئی فون خریدنے کیلئے 100ڈالر کی رقم ادا کی اور جب ڈبہ اسکے ہاتھ میں پہنچا تو اس میں ایک موبائل فون کی جگہ آلو بھرے ہوئے تھے۔خاتون نے اس سارے واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ انکا کہنا تھا کہ سیاہ کار میں ایک شخص بکس دینے کیلئے آیاتھا او رمجھے یقین تھا کہ اس نے موبائل فون چیک کرلیا ہوگا لیکن ڈبے کو کھول کراسے دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ اس میں آلو بھرے ہوئے تھے۔ یہ موبائل فون آن لائن خریدا گیا تھا۔ خاتون کا کہناتھا کہ جب میں نے متعلقہ شخص کو یہ ڈبہ دکھایا تواس کا کہناتھا کہ یا تو آپ آئی فون 6لے لیں ورنہ ہم آپ کی رقم واپس کردیں گے۔
 

شیئر: