Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

ووٹنگ مشینوں کی جانچ کرائی جائے، سنگھوی

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں گڑ بڑ کی شکایات کے پیش نظر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک منوسنگھوی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوپی اور مہاراشٹر سمیت دیگر علاقوں میں حال ہی میں ای وی ایم مشینوں میں گڑ بڑکی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد پتہ چلا کہ بٹن کسی بھی پارٹی کے انتخابی نشان پر دباؤ لیکن ووٹ بی جے پی کے انتخابی نشان(کمل) کو ہی جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ہونیوالے اسمبلی انتخابات میں استعمال ہونیوالی ووٹنگ مشینوں کی جانچ سپریم کورٹ کے جج یا ریٹائرڈ جج سے منصفانہ طور پر کرانی چاہئے۔

شیئر: